کرکٹ میں سرفراز جیسا کم بیک بہت کم ہی دیکھا، زبردست پرفارم کیا

 منگل 17 جنوری 2023
پلیئرزشہروں کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوتے ہیں۔ فوٹو انٹرنیٹ

پلیئرزشہروں کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوتے ہیں۔ فوٹو انٹرنیٹ

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ میں سرفراز احمد جیسا کم بیک بہت کم دیکھا ہے۔ 

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں نے کرکٹ میں سرفراز احمد جیسا کم بیک بہت کم دیکھا، وکٹ کیپر بیٹر نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹیموں میں جگہ کیلیے مقابلے کی فضا ہمیشہ خوش آئند ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں پرفارم کرتے ہیں تو ان پر پرفارمنس کیلیے دباؤ ہوگا، ایک ہی ہوگا تو سہل پسندی کا شکار ہوسکتا ہے، اس میں کراچی لاہور کی بات نہیں پاکستان کیلیے ایک مثبت چیز ہے۔

وسیم اکرم نے بتایا کہ جب وہ کپتان تھے تب بھی شہروں کو دیکھنے کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرتے تھے، میں سب کو جانتا ہوں ان کے ذہن میں بھی یہ بات نہیں آتی، اس سوچ کو ختم کرنا چاہیے کہ کون کس شہر سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔