سری لنکا کو جلد آؤٹ کرکے ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، اذان اویس

پاکستانی کرکٹرز اذان اویس اور طیب عارف نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہوتی ہے کہ ملک کے لیے اچھی کارکردگی دکھائیں


ویب ڈیسک November 19, 2026

پاکستانی کرکٹرز اذان اویس اور طیب عارف نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل ہونے کے بعد پوری کوشش ہوتی ہے کہ ملک کے لیے اچھی کارکردگی دکھائیں، چوتھے روز سری لنکا کو جلد آؤٹ کرکے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

پی سی بی پوڈکاسٹ کے پروگرام ’اسٹریٹ ڈرائیو ود سلمان بٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اذان اویس نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں آنے کے بعد ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ملک کے لیے اچھا پرفارم کرے۔ چوتھے روز ہماری کوشش ہوگی کہ سری لنکا کو جلد از جلد آؤٹ کریں اور ہدف حاصل کریں۔

طیب عارف نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے سے میدان میں پورا دن گزارنے کی عادت بن جاتی ہے۔ بطور فیلڈر کوشش ہوتی ہے کہ بولرز کو اچھی سپورٹ فراہم کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان کے خلاف 82 رنز کی برتری حاصل تھی جبکہ ایک وکٹ باقی ہے۔