پی ٹی آئی کے 44 اراکین قومی اسمبلی کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  پير 23 جنوری 2023
استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو خطوط ارسال کردئیے ہیں،اراکین پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو خطوط ارسال کردئیے ہیں،اراکین پی ٹی آئی:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 44 ارکان قومی اسمبلی نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی پہنچ گئے جبکہ پارلیمنٹ  ہاؤس کا گیٹ بند کردیا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس 3 روز کے لیے بند ہے۔پی ٹی آئی اراکین نےاحتجاجاً پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ گیٹ بند کرنا ان کی بوکھلاہٹ ظاہرکرتی ہے۔ عمران خان نے ان کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نے استعفوں کی واپسی سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میلز کی تھیں۔

اراکین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہاؤس بند ہونے کے باعث ای میلز کیں جبکہ استعفے واپس لینے کے لیے اسپیکر کو خطوط بھی ارسا ل کردئیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔