پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان ٹی20 سیریز کل سے شروع ہوگی

اسپورٹس رپورٹر  پير 23 جنوری 2023
فوٹو : گیٹی امیجز

فوٹو : گیٹی امیجز

سڈنی: پاکستان ویمنز اور آسٹریلیا ویمنز کے درمیان تین ٹی20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل نارتھ سڈنی اوول میں ہوگا۔

قومی ٹیم نے کرکٹ سینٹرل نیو ساؤتھ ویلز سڈنی میں بھرپور انڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، بارش کی وجہ سے آوٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب گراونڈ میں ٹریننگ ممکن نہیں تھی۔

ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح آٹھ بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوگا۔

تین ون ڈے میچز میں پاکستانی ٹیم توقعات کے مطابق پرفارمنس دینے میں ناکام رہیں۔ پہلے ایک روزہ میچ میں اسے آٹھ وکٹوں سے شکست ہوئی، دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 10وکٹوں سے فتح پائی جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے 101 رنز سے کامیابی اپنے نام کر سیریز میں کلین سویپ کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔