لاہور کی پرانی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

ویب ڈیسک  بدھ 25 جنوری 2023
آتشزدگی کی سے 52 دکانیں عارضی دکانیں مکمل خاکستر ہوگئیں جب کہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا،ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

آتشزدگی کی سے 52 دکانیں عارضی دکانیں مکمل خاکستر ہوگئیں جب کہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا،ریسکیو ذرائع۔ فوٹو : فائل

 لاہور: شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ شالیمار باغ سے ملحقہ عارضی فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، آتشزدگی کی سے 52 دکانیں عارضی دکانیں مکمل خاکستر ہوگئیں جب کہ 6 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ شالیمار باغ کے سامنے گودام میں پیش آیا، بارش کے باعث قریب سے گزرنے والی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہوا۔ آگ لگنے سے بجلی کی ترسیل معطل ہوگئی، آگ نے بجلی کی تاروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا تاہم ریسکیو کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

جائے وقوع پر موجود ایک دکاندار نے اپنے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی بھر کی جمع پونجی جل کر خاکستر ہوگئی، چند لمحوں میں سڑک پر آگئے جب کہ مارکیٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ورکر بے روزگار ہوگئے۔

دوسری جانب ایس ایچ او شالیمار افضال نے تخریب کاری کے امکان کو مسترد کر دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔