باجوہ لیک کیس میں گرفتار ایف بی آر اہلکاروں کی ضمانت منظور رہائی کا حکم

ایف بی آر ملازمین شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف شامل ہیں


ویب ڈیسک January 27, 2023
ایف بی آر ملازمین شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف شامل ہیں

جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ کی فیملی کے ڈیٹا لیک کیس میں نئی پیش رفت ہوگئی۔

خصوصی عدالت نے تین ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل (ر) باجوہ ڈیٹا لیک کیس؛ گرفتار تینوں ملزمان کا زبردستی بیان لینے کا الزام

اسپیشل جج سنٹرل اعظم خان نے ملزمان کی پچاس پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

ایف بی آر ملازمین میں شہزاد نیاز ، ارشد علی ، عدیل اشرف شامل ہیں۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم رکھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں