جب تک اعلیٰ قیادت ٹیکس نہیں دیتی ملک ترقی نہیں کرسکتا عمران خان

ایوان مجھ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور اراکین کے اثاثے ڈکلیئر کراوائے، عمران خان


ویب ڈیسک April 08, 2014
آج دنیا میں ہماری کوئی عزت نہیں کرتا اور ہم بھکاریوں کی طرح ہر جگہ ہاتھ پھیلاتے ہیں، چیرمین تحریک انصاف عمران خان فوٹو: ایکسپریس نیوز

تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک ملک کی اعلیٰ قیادت ٹیکس نہیں دیتی پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ایوان مجھ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں اور اراکین کے اثاثے ڈکلیئر کراوائے تاکہ پتا چلے کہ کس کس کے اثاثے ملک سے باہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیزوں کی قیمتیں بڑھا کر اور بالواسطہ ٹیکس لے کر غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر کیا جارہا ہے لہٰذا جب تک اعلیٰ قیادت خود ٹیکس دینا شروع نہیں کرتی ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں ہوسکتا۔

عمران خان نے کہا کہ آج دنیا میں ہماری کوئی عزت نہیں کرتا اور ہم بھکاریوں کی طرح ہر جگہ ہاتھ پھیلاتے ہیں اس لئے آج ہم نے اسمبلی میں لیڈروں کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کے لئے بل پیش کیا تاکہ تمام حقیقیت سامنے آسکے اور جب لیڈرشپ ٹیکس دے گی تو اسمبلی کی عزت بڑھے گی۔

مقبول خبریں