’’آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن کوچنگ نہیں‘‘، عاقب جاوید

ویب ڈیسک  منگل 31 جنوری 2023
بورڈ کا جذباتی فیصلہ لگ رہا ہے جس کا کسی کو سمجھ نہیں آرہا، عاقب جاوید (فوٹو: پی سی بی)

بورڈ کا جذباتی فیصلہ لگ رہا ہے جس کا کسی کو سمجھ نہیں آرہا، عاقب جاوید (فوٹو: پی سی بی)

لاہور قلندرز کے ہیڈکوچ اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ اور آن لائن کوچنگ کے آئیڈیا پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے مکی آرتھر کو آن لائن کوچنگ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آن لائن شاپنگ سنی تھی لیکن آن لائن کوچنگ نہیں، آزما کر دیکھ لیں یہ بھی۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ پاکستانی ٹیم کو متحد کرنا چاہتا ہے لیکن میری سمجھ نہیں آرہا ہے کہ مکی آرتھر یا غیر ملکی کوچ کے علاوہ کوئی اور نام نہیں ہے، یہ جذباتی فیصلہ لگ رہا ہے جس کا کسی کو سمجھ نہیں آرہا۔

مزید پڑھیں: صرف غیر ملکی کوچز ہی کیوں! پاکستان میں بھی قابل لوگ موجود ہیں، شاہد آفریدی

قبل ازیں قومی ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے بھی غیر ملکی کوچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آن لائن کوچنگ کا تصور سمجھ سے بالاتر ہے۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر ڈاربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے وہ انگلش کاؤنٹی سیزن کے دوران پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ٹیم ڈائریکٹر کی کرسی پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا

دوسری جانب ثقلین مشتاق کا معاہدہ ختم ہونے پر پی سی بی کو قومی ٹیم کیلیے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش تھی، چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی نجم سیٹھی کا اولین انتخاب مکی آرتھر بنے مگر انگلش کاؤنٹی ڈاربی شائر کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے انھوں نے عدم دستیابی ظاہر کردی تھی تاہم کئی بڑے ناموں کی عدم دلچسپی کے بعد بورڈ نے آرتھر سے ہی دوبارہ رابطے شروع کیے اور انھیں من پسند انداز میں کام کرنے کی اجازت دیدی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب ہیڈ کوچ کا عہدہ ہی ختم کر دیا جائے گا، ٹیم ڈائریکٹر کی پوسٹ متعارف ہو گی جس پر مکی آرتھر کا نام جگمگائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔