فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل گیا، میسی

ویب ڈیسک  منگل 31 جنوری 2023
اسٹار اسٹرائیکر پیرس سیٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

اسٹار اسٹرائیکر پیرس سیٹ جرمن (پی ایس جی) کو خیرباد کہہ سکتے ہیں، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

ارجنٹائن کو عالمی چیمپئین بنوانے والے لیونل میسی نے اعتراف کیا ہے کہ پیرس سیٹ جرمن کلب سے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیوں نے فیفا ورلڈکپ جیتنے کے بعد سب کچھ بدل دیا۔

پیرس سیٹ جرمن (پی ایس جی) کے معاہدے سے متعلق میسی کو خدشات ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ جلد کلب کو خیرباد کہہ دیں گے، انہوں نے کہا کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے کے ساتھ ہی انکا سب کچھ بدل گیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے میسی نے کہا کہ “میں ہمیشہ خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، میں جانتا تھا کہ وہ مجھے ورلڈ کپ دینے والا ہے، خوش قسمتی سے میرے کیرئیر کے اختتام پر ہوگیا، ہم کچھ کہہ سکتے ہیں ملک کیلئے کچھ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کے بعد میسی کی بھی سعودی عرب جانے کی خبریں گردش کرنے لگیں

دوسری جانب لیونل میسی کے آپشنز بھی خالی نہیں ہیں، انکے سابق کلب بارسلونا، مانچسٹر سٹی اور یہاں تک کہ امریکی کلب انٹر میامی بھی فٹبالر کو اپنے ساتھ منسلک کرنے خواہشمند ہے۔

انٹر میامی کے شریک اونر جارج ماس نے کہا تھا کہ میسی اب بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، ان کی صلاحیتوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ مجھے یقین ہے، اور ڈیوڈ بیکھم کے ساتھ رشتہ ہونے کی وجہ سے وہ ہماری کمیونٹی کا حصہ بننا پسند کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔