برطانیہ میں اہم سرکاری اداروں کے 5 لاکھ ورکرز کی ہڑتال

ویب ڈیسک  جمعرات 2 فروری 2023
سرکاری اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں:فوٹو:انٹرنیٹ

سرکاری اداروں کے ملازمین تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں:فوٹو:انٹرنیٹ

 لندن: برطانیہ میں 124 سرکاری اداروں کے 5 لاکھ ورکرز کی ہڑتال سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ہڑتال کرنے والوں میں  اساتذہ، ایمبولینس ، ٹرین اور بس سروس سمیت   بارڈر فورس کے ملازمین شامل ہیں۔ ہڑتالی ورکرز برطانوی حکومت سے  تنخواہوں میں اضافے اورمراعات کا مطالبہ کردیا۔

سرکاری اداروں کے 5 لاکھ  ملازمین کی ہڑتال کے باعث برطانیہ میں اسکول، یونیورسٹیز، ٹرین اور بس سروسز بُری طرح متاثر  ہیں۔ ملک میں ہڑتال کے دوران 85 فیصد اسکول اور 150 یونی ورسیٹیز جزوی یا مکمل بند رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔