’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘

’’ منسٹرصاحب‘‘ کو تھوڑا کھینچنا بھی پڑے گا،بابراعظم


Sports Reporter February 03, 2023
’’ منسٹرصاحب‘‘ کو تھوڑا کھینچنا بھی پڑے گا،بابراعظم (فوٹو: فائل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے، اس لیے منسٹرصاحب کو تھوڑا کھینچنا بھی پڑے گا۔

پی سی بی پوڈکاسٹ میں بابراعظم بے بات کرتے ہوئے کہا کہ کپتانی کی چیزیں سادہ رکھتا ہوں اور غصہ نہیں کرتا، غصہ میں آپ کے فیصلے غلط ہوجاتے ہیں، کوشش کرتا ہوں کہ گراؤنڈ پر نہیں باہر جاکر غصہ دکھاؤں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے ہوم گراؤنڈ پر بھی اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہمارے ساتھ اسپورٹس منسٹر پنجاب وہاب ریاض بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کرکٹر وہاب ریاض نے سیاست میں قدم رکھ دیا

کپتان نے کہا کہ وہاب ریاض بطور پیسر کافی تجربہ کار ہیں، کوشش کریں گے کہ اچھے طریقے سے چلیں لیکن وہاب ریاض کی بولنگ کبھی کبھار خراب ہوجاتی ہے، منسٹر صاحب کو تھوڑا کھینچنا بھی پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں