قطری گروپ نے مانچسٹر یونائیٹڈ خریدنے کا منصوبہ بنالیا

ویب ڈیسک  بدھ 8 فروری 2023
مالکان کلب 6 بلین پاونڈز سے زائد میں بیچنا چاہتے ہیں، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

مالکان کلب 6 بلین پاونڈز سے زائد میں بیچنا چاہتے ہیں، رپورٹس (فوٹو: ٹوئٹر)

دوحا: قطری سرمایہ کاروں کے ایک گروپ نے معروف فٹبال کلب مانچسٹر یونائٹیڈ کو خریدنے کا سپنا سجا لیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق قطر میں عالمی فٹبال کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد کھیل کے دیوانوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ایک نجی گروپ نے مانچسٹر یونائٹیڈ کیلئے بولی دینے کا اعلان کیا ہے۔

گروپ مانچسٹر یونائیٹڈ کے مینجر ایرک ٹین ہیگ کو بہت بڑی رقم بھی دینے کو تیار ہے تاہم انکے مقابلے میں اب تک کوئی اور سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں: لیجنڈری فٹبالر رونالڈینو کا 17 سالہ بیٹا بارسلونا سے معاہدے کے قریب

دوسری جانب کلب کے مالکان کی یہ خواہش ہے کہ کوئی ایسا خریدار مل جائے جو 6 بلین پاونڈز سے زیادہ رقم ادا کرنے کو تیار ہو۔اس رقم سے وہ مانچسٹر یونائٹیڈ کے تاریخی اسٹیڈیم کو از سر نو بنانے اور دوسری سہولیات تیار کرنےپر خرچ کرنے کے خواہاں ہیں۔

پراجیکٹ پر تقریباً 2 بلین پاونڈز کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو قطری گروپ کے لیے بڑی رقم نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔