عامر سہیل اور راشد لطیف افغان کرکٹ ٹیم کی رہنمائی کرنے کیلیے تیار

عامر ٹریننگ کیمپ میں افغان سائیڈ کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ کام کریں گے، راشد وکٹ کیپنگ کوچ کے فرائض انجام دینگے


Sports Reporter April 10, 2014
عامر ٹریننگ کیمپ میں افغان سائیڈ کے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ کام کریں گے، راشد وکٹ کیپنگ کوچ کے فرائض انجام دینگے فوٹو: فائل

سابق قومی کپتان عامرسہیل اور راشد لطیف افغانستان کرکٹ ٹیم کو اپنا تجربہ منتقل کریں گے۔

ذرائع کے مطابق عامر17اپریل سے کراچی میں شروع ہونے والے ٹریننگ کیمپ میں افغان سائیڈکے ساتھ بطور بیٹنگ کوچ کام کریں گے، راشد وکٹ کیپنگ کوچ کے فرائض انجام دینگے۔افغان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق پاکستان میں ٹریننگ کیمپ اے سی سی پریمیئر لیگ نے آرگنائز کیا ہے، عامر سہیل 156ون ڈے انٹرنیشنل اور47 ٹیسٹ میچزمیں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں افغان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ بہتر بنانے کیلیے مکمل کوشش کروں گا، اے سی بی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹرنور محمد مرید نے کہاکہ عامرسہیل تجربہ کارکرکٹر ہیں، ہم نے انھیں قلیل مدت کیلیے ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا،امید ہے کہ ان کی رہنمائی سے پلیئرز کی کارکردگی بہتر ہوگی۔