تاوان کے لیے بجلی کا میٹر چوری کرنے کی واردات ویڈیو سامنے آگئی

چور نے مالک مکان سے 15 ہزار روپے لے کر میٹر واپس کیا، شہری محکموں کے دھکے کھانے کے بجائے تاوان دینے پر مجبور


ویب ڈیسک February 15, 2023
(فوٹو ویڈیو گریب)

صوبائی دارالحکومت میں تاوان کی غرض سے بجلی کا میٹر چوری کرنے والا گروہ سرگرم ہوگیا۔ اس حوالے سے ایک واردات کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں میٹر چوری کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے، جس کی کلوز سرکٹ فوٹیج میں ایک شخص کو میٹر چوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق میٹر چور نے بعد ازاں مکان مالک سے 15 ہزار روپے تاوان لے کر میٹر واپس کیا۔ حالیہ واردات کی فوٹیج میں میٹر چور کی کارروائی واضح دیکھی جاسکتی ہے ۔میٹر چوری کی وارداتوں کے بعد شہری پولیس یا لیسکو دفاتر کے دھکے کھانے کے بجائے میٹر چور کو تاوان دینے پر مجبور ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اس سے قبل اقبال ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن میں بھی ایسی وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔

[video width="576" height="640" mp4="https://c.express.pk/2023/02/electricity-meter-1676447082.mp4"][/video]

مقبول خبریں