راولپنڈی 11 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم راشد نے ایک ہفتہ قبل 11 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی، پولیس


ویب ڈیسک February 15, 2023
فوٹو : اسکرین گریب

راولپنڈی صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت راشد کے نام سے ہوئی جس نے ایک ہفتہ قبل 11 سالہ بچی سے زیادتی کی تھی، سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص کے مطابق ٹیموں نے ان تھک محنت کے بعد سائنٹیفک تفتیش اور ہیومن انٹیلی جنس کے ذریعے ملزم کو ٹریس کیا۔

متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر صدرواہ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے بتایا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کو شاباش دی۔ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی ناقابل برداشت ہے، زیرو ٹالیرنس پالیسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں