آڈیو لیکس عمران خان کا چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط
آڈیو لیکس کیخلاف درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کردی گئی، اِن چیمبر اپیل 8 مارچ کو سماعت کیلیے مقرر کی جائے، استدعا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آڈیو لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو خط لکھ دیا۔
سابق وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کون سا قانون کسے خفیہ ریکارڈنگز کا حق دیتا ہے؟ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا۔ آڈیو لیکس معاملے پر میری درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
دریں اثنا عمران خان نے آڈیو لیکس تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست دائر کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ آڈیو لیکس کے خلاف آئینی درخواست دائر کی تھی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے پٹیشن واپس کر دی۔
متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار آفس اعتراضات کے خلاف اپیل تاحال مقرر نہیں کی گئ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اِن چیمبر اپیل کو 8 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔