لاہور قلندرز کے اہم آل راؤنڈر انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر

آل راؤنڈر کو اسکین کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے


ویب ڈیسک February 21, 2023
آل راؤنڈر کو اسکین کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے (فوٹو: پی ایس ایل)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی ٹیم کے آل راؤنڈر انجری کا شکار ہوکر ٹورنامںٹ سے باہر ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آل راؤنڈر لیام ڈاسن انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں، انہیں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران ٹخنے میں انجری ہوئی تھی۔

ڈاکٹرز نے انگلش آل راؤنڈر کو اسکین کے بعد 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے جس کے باعث وہ آج وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل8؛ ملتان سلطانز کو بڑا دھچکا لگ گیا

دوسری جانب لاہور قلندرز نے لیام ڈاسن کی جگہ متبادل کھلاڑی کے نام کا اعلان نہیں کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے