سابق انگلش کرکٹر شاہین آفریدی کی حمایت میں سامنے آگئے

شاہین ٹیم میں سب سے بڑا دل ہونے کے باوجود ایک ٹانگ پر بولنگ نہیں کر سکتے تھے، ایلن ولکنز


ویب ڈیسک February 22, 2023
شاہین ٹیم میں سب سے بڑا دل ہونے کے باوجود ایک ٹانگ پر بولنگ نہیں کر سکتے تھے، ایلن ولکنز (فوٹو: کرک انفو)

راولپنڈی ایکسپریس شعب اختر کی جانب سے شاہین پر ٹی20 ورلڈکپ انجری کے باعث اسپیل ادھورا چھوڑنے پر سابق انگلش کرکٹر ایلن ولکنز شاہین آفریدی حمایت میں سامنے آگئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں شعیب اختر کے فیصلے کی حمایت نہیں کرتا، سابق کرکٹر کی ایک قابلِ تعریف سوچ ہے لیکن ایونٹ کو ختم ہوئے زمانہ گزر چکا ہے! اور شاہین ٹیم میں سب سے بڑا دل ہونے کے باوجود ایک ٹانگ پر بولنگ نہیں کر سکتے تھے۔

شعیب اختر نے مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹی20 ورلڈکپ میں شاہین آفریدی کو انجری کے باوجود انگلینڈ کے خلاف اپنا اسپیل مکمل کرنا چاہیے تھا، یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ 2022؛ ''گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل مکمل کرتا''، شعیب اختر

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوران فائنل میں شاہین فلڈنگ کے دوران ہیری بروک کا کیچ لینے کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ اوورز کا کوٹہ مکمل نہ سکے اور فائنل میں انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے تھے، جس کے باعث کپتان بابراعظم نے افتخار احمد کو بالنگ دی تاہم وہ انگلش بیٹرز کی وکٹ لینے سے قاصر رہے جبکہ انہوں نے 5 گیندوں پر 13 رنز لٹادیئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں