- فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے سیاست آپ کا کام نام نہیں، عارف علوی
- عمران خان کا حکم؛ شیر افضل کو کور کمیٹی سے بھی نکال دیا گیا
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں محدود اضافہ، اوپن مارکیٹ میں کمی
- چھوٹا سا غار جس میں داخل ہونے والے کی موت قطعی ہے
- بچوں اور نوجوانوں میں کاہلی کا رجحان قلبی مسائل کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق
- کوانٹم کمپیوٹر ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت
- 9 مئی کو پاکستان اور اداروں کے خلاف بغاوت کی گئی، وزیراعظم
- نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
- فلائی جناح کا اسلام آباد اور مسقط کے درمیان نئے انٹرنیشنل روٹ کا آغاز
- اسرائیل کے فضائی حملے میں حماس کے نیول کمانڈر شہید
- پی ایس ایل10؛ آئی پی ایل سے ٹکراؤ کی صورت میں کیا فائدے مل سکتے ہیں؟
- ایبسلوٹلی ناٹ کہنے والے اب امریکی سفیر سے مل رہے ہیں، وفاقی وزرا
- حکومتی امور میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن بتائیں غریب کا کیا گناہ ہے؟ چیف جسٹس
- اسلام آباد پولیس نے عام افراد کا ریڈ زون میں داخلہ بند کردیا
- بھارتی فوج کی سرحد پر فائرنگ؛2 بنگلادیشی نوجوان جاں بحق
- ججز کے خلاف مہم کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر
- بشام حملے میں دہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
- سانحہ 9 مئی؛ وزیراعظم کی صدارت میں کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری
- عامر کا ویزہ ایشو؛ پی سی بی نے کرکٹ آئرلینڈ کو خبردار کردیا
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، آئی ایس پی آر
ملتان سلطانز دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کے خلاف 3 رنز سے فتحیاب
ملتان: پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز کی پوائٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 75 رنز بنائے۔ تاہم وہ ٹیم فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ کپتان عماد وسیم 47 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ 20، شعیب ملک 14، بین کٹنگ 12 اور حیدر علی 12 رنز بنا کا آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ خشدل شاہ اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر دھواں دار 110 رنز بنائے۔
شان مسعود 51 جبکہ رائلی روسو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور محمد عمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔