لکی مروت میں سی ٹی ڈی پولیس کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 23 فروری 2023
دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس ذرائعَ فوٹو:فائل

دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس ذرائعَ فوٹو:فائل

لکی مروت: سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں سی ٹی ڈی پولیس نے آپریشن کیا، سی ٹی ڈی پولیس کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے کئی اطراف سے حملہ کر دیا اور پولیس جوابی فائرنگ سے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں چار کی شناخت ضیاءاللہ عرف کوچی ولد داؤد، صفت اللہ عرف ڈرون ولد حیات اللہ، محیب اللہ ولد شریف، کلیم اللہ عرف فقیر ولد امیرنواز کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو کی شناخت کی جاری ہے۔

دہشتگرد پولیس چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، پولیس کو دہشتگردوں کے منصوبہ بندی کی اطلاع ملی جس پر کارروائی کی گئی تاہم سی ٹی ڈی کا دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی علاقے میں دہشتگردوں نے 6 پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔