قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری

ویب ڈیسک  اتوار 26 فروری 2023
چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہے لیکن تاحال پولیس انہیں گرفتار نہ کر سکی۔ فوٹو: فائل

چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہے لیکن تاحال پولیس انہیں گرفتار نہ کر سکی۔ فوٹو: فائل

 لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب لاکھوں روپے مالیت کے 8 کیمرے چور لے اڑے، چوروں نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں بچائی گئی فائبرکیبل بھی چوری کرلی جب کہ اسٹیڈیم میں روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے گرد پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل بھی دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری

دوسری جانب پولیس نے تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے۔ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہے لیکن تاحال گرفتار نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔