کاؤنٹی میں شرکتسعید اجمل کواین او سی سری لنکا سے شیڈول طے ہونے پرمل پائے گی

بورڈ سے این او سی جاری نہ ہونے کے سبب سعید اجمل اب تک انگلینڈ روانہ نہیں ہوسکے۔


Sports Reporter April 13, 2014
آف سپنر کا انگلش کائونٹی کرکٹ کیلیے ووسٹر شائر سے معاہدہ ہے فوٹو: فائل

لاہور: سعید اجمل انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت کیلیے پی سی بی سے این او ملنے کے منتظرہیں،اتوار کو شروع ہونے والے ووسٹر شائر اور کینٹ کے درمیان میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

یاد رہے کہ آف سپنر کا انگلش کائونٹی کرکٹ کیلیے ووسٹر شائر سے معاہدہ ہے لیکن بورڈ سے این او سی جاری نہ ہونے کے سبب وہ اب تک انگلینڈ روانہ نہیں ہوسکے، ووسٹر شائراپنا پہلا میچ اتوار سے کینٹ کیخلاف شروع کریگی، جس میں سعید اجمل شرکت نہیں کرسکیں گے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق سعید اجمل کی این او سی کی درخواست مل چکی ہے، پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کا شیڈول طے ہونے کے بعد ان کو این او سی جاری کردیا جائیگا۔