اسلام آباد کی سبزی منڈی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی۔


ویب ڈیسک April 13, 2014
پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے. فوٹو: فائل

WANA: سبزی منڈی کے قریب ڈاکووؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ڈاکو فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس کو سبزی منڈی کے قریب آئی جے پی روڈ پر ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس اہلکار موقع پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس سے ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے جاں بحق اہلکار کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی، پولیس نے متعلقہ تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کی رپورٹ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔

مقبول خبریں