اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 9 مارچ 2023
(فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمارکس دیے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔