اسلام آباد پولیس عمران خان کی گرفتاری کیلئے لاہور پہنچ گئی

پی ٹی آئی کے کارکن مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد ریلی میں شریک ہے۔


ویب ڈیسک March 13, 2023
پی ٹی آئی کے کارکن مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد ریلی میں شریک ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر پر وارنٹ لیکر عمران خان کو گرفتار کرنے لاہور پہنچ گئی۔

اسلام آباد کی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون جج دھمکی کیس؛ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ادھر زمان پارک سے عمران خان کی ریلی براستہ گڑھی شاہو داتا دربار صاحب روانہ ہوگئی ہے۔ کارکن مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد ریلی میں شریک ہے۔ ریلی کے باعث شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے۔

عمران خان بلٹ پروف اور بم پروف گاڑی میں ریلی میں شریک ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی 6 گاڑیاں بھی ان کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ 5 مارچ کو بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پہنچی تھی۔ ایس پی سٹی حسین طاہر نے ٹیم کے ہمراہ زمان پارک پہنچ کر وارنٹ گرفتاری دکھائے اور نوٹس جمع کروایا تھا تاہم عمران خان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تھی۔

مقبول خبریں