بابراعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں، نجم سیٹھی

ویب ڈیسک  پير 13 مارچ 2023
بابر جب کہے گا اس نے کپتانی چھوڑنی ہے یہ اس کا فیصلہ ہوگا، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی

بابر جب کہے گا اس نے کپتانی چھوڑنی ہے یہ اس کا فیصلہ ہوگا، چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی کو کوئی خطرہ نہیں۔

نجم سیٹھی نے افغان کرکٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، بابراعظم،فخرزمان،شاہین، حارث رؤف اور محمدرضوان کو آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور شاداب خان کو کپتان بنایا گیا ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1635214758961086464

بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کپتان کو کسی قسم کا خطرہ نہیں ، بابراعظم ہی قومی ٹیم کا کپتان رہے گا، میں اسکی بہت عزت کرتا ہوں، جب بابر کہے گا میں نے ایک کپتانی رکھنی ہے دو چھوڑنی ہیں، یا تینوں نہیں رکھنی، یہ اس کا فیصلہ ہوگا، وہ ہمارا ٹاپ اسٹار ہے، اس وقت نائب کپتان شاداب ہیں ان کو ہی کپتانی کا موقع ملنا چاہئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بابراعظم، رضوان، فخر، حارث رؤف اور شاہین آفریدی کو آرام دینے کےلیے ان سب سے بات کرلی ہے، کسی کو کوئی اعتراض نہیں، ہمیں اصل دھیان اب ورلڈ کپ پر دینا ہے، نوجوان کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لیے ابھی سے کام شروع کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔