بجلی غائب کراچی کا 40 فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا

ایکسٹرا ہائی ٹیشن لا ئن ٹرپ ہو نے سے مختلف علاقوں میں بجلی ایک گھنٹے تک معطل رہی


ویب ڈیسک March 13, 2023
فوٹو: فائل

شہر قائد کے بیشتر علاقوں میں بجلی بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کی شب کراچی میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا اور مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، شہر کے 40 فیصد سے زائد حصے میں بجلی بند ہونے سے علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے تاہم کچھ دیر بعد بجلی بحال کردی گئی۔

اطلاعات کے مطابق ایکسٹرا ہائی ٹیشن لا ئن ٹرپ ہو نے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوئی، ان میں صدر، ڈیفنس، لائنزایریا، جیکب لائن، اولڈ سٹی ایریا سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

ایک گھنٹے تک بجلی کی فراہمی معطل رہی تاہم کچھ دیر بعد بجلی کی بحالی شروع ہو گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ چند علاقوں میں بجلی سپلائی معطل ہوئی تھی جس کو بحال کر دیا گیا، شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

مقبول خبریں