ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا آپریشن 2 دہشتگرد ہلاک

ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بم برآمد، پولیس


ویب ڈیسک March 14, 2023
ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور دستی بم برآمد، پولیس (فوٹو: فائل)

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب پولیس نے دہشتگردوں کیخلاف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 2 ملزمان کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بگوانی چوکی کے قریب پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ملزمان سے جدید اسلحہ اور 4 دستی بم برآمد کرلیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ڈیرہ اسماعیل خان میں کسی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے، جس کو ادارے نے ناکام بنادیا۔