افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

عبدالرحمٰن ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ بولر عمر گل بولنگ کوچ مقرر


Staff Reporter March 14, 2023
عبدالرحمٰن ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ بولر عمر گل بولنگ کوچ مقرر (فوٹو: ٹوئٹر)

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان، فاسٹ بولر عمر گل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔

پی سی بی نے 24 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کے لیے ملتان سلطانز کے معاون کوچ عبدالرحمٰن کو ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے، سابق کپتان محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ کے عہدے پر برقرار رکھا گیا ہے۔

عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، ڈیرک سمن ٹرینر اور کلف ڈیکن دزیو کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ منصور رانا ٹیم مینجر اور طلحہ اعجاز اینالسٹ کے طور پر ٹیم کے ساتھ سفر کریں گے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان سیریز؛ بابراعظم کو آرام کروایا جاسکتا ہے، نیا کپتان کون ہوگا؟

احسن ناگی میڈیا جبکہ عثمان انور سیکیورٹی مینجر کے فرائض سرانجام دیں گے، پاکستانی ٹیم 22 مارچ کو شارجہ کیلئے اڑان بھرے گی۔

دونوں ممالک کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 24، 26 اور 27 مارچ کو کھیلے جائیں گے۔

مقبول خبریں