مصباح کی کوچنگ میں کھیلنے سے انکار، کپتانی میں پلئینگ الیون کا حصہ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 15 مارچ 2023
پیسر نے قطر میں جاری لیگ میں ایشیا لائنز ٹیم کو جوائن کرلیا۔ فوٹو: ایل ایل سی

پیسر نے قطر میں جاری لیگ میں ایشیا لائنز ٹیم کو جوائن کرلیا۔ فوٹو: ایل ایل سی

 لاہور: مصباح الحق کی کوچنگ میں کھیلنے سے انکار کرنے والے محمد عامر لیجنڈز لیگ میں انکی کپتانی میں کھیلنے لگے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں کراچی کنگز کے پلے آف مرحلے کی دوڑ سے باہر ہونے کے بعد پیسر نے قطر میں جاری لیگ میں ایشیا لائنز ٹیم کو جوائن کرلیا، تاہم گزشت شب عجیب منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب ایشیا لائنز کی کپتانی کیلئے مصباح الحق کو کپتان بنایا گیا۔

اسی میچ میں انکی پلئینگ الیون میں کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: میدان میں اترنے کے بعد دوستی پیچھے رہ جاتی ہے، محمد عامر

محمد عامر ماضی میں ہیڈ کوچ مصباح الحق اوربولنگ کوچ وقار یونس پر الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے دور میں کبھی نہ کھیلنے کے بیانات دیتے رہے ہیں، مگر اب مصباح الحق کی قیادت میں کھیل رہے ہیں، جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا لائنز کی ٹیم کو گزشتہ روز مصباح الحق کی کپتانی میں انڈیا مہاراجہ کے ہاتھوں 10 وکٹوں کی شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا، اس میچ میں محمد عامر نے 3 اوورز میں 29 رنز لٹائے تھے جبکہ کوئی بھی وکٹ حاصل کرنے سے محروم رہے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔