ای سی سی؛ بیرون ملک سے کھاد منگوانے کی تجویز مسترد

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 16 مارچ 2023
خریف سیزن کے لیے کھاد پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ فوٹو: فائل

خریف سیزن کے لیے کھاد پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بیرون ملک سے کھاد منگوانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے آئندہ خریف سیزن کیلیے کھاد کی ضرورت پوری کرنے کیلیے بیرون ملک سے کھاد منگوانے کی تجویز مسترد کردی ہے اور کھاد کی پیداوار کیلیے کھاد پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار نے ملک میں آئندہ خریف کی فصل کیلیے یوریا کھاد کی طلب و رسد اور ممکنہ قلت کا تخمینہ پیش کیا۔

ای سی سی نے یوریا کھاد کی درآمد کی تجویز مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم ڈویژن کو ہدایت کی کہ فرٹیلائزر پلانٹس کو مقامی گیس فراہم کی جائے تاکہ2023میں خریف کی فصلوں کے لیے یوریا کی ضروریات پوری کی جاسکیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔