- سپریم کورٹ ریویو اینڈ ججمنٹس آرڈر قانون بن گیا، نواز شریف اور جہانگیر ترین اپیل کرسکیں گے
- پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹرولز کی ایک اور جعلسازی بے نقاب
- پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے نو مئی پر مذمتی قرارداد سینیٹ میں جمع
- جناح ہاؤس حملے میں 260 سے زائد شرپسندوں کی گرفتاری کیلیے فہرستیں تیار
- نواز شریف کی بطور پارٹی صدر بحالی کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
- آڈیو لیکس کمیشن کی تشکیل کیلیے درست راستہ اختیار کریں، چیف جسٹس
- پی ٹی آئی ویمن ونگ کی رہنما کنیز فاطمہ نے بھی پارٹی چھوڑ دی
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- آئی ایم ایف معاہدے پر حکومتی ناکامی کا سوال، وزیر خزانہ طیش میں آ گئے
- سیاحوں میں مقبول وینس کی نہرکا پانی اچانک سبز ہوگیا
- پی ٹی آئی نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
- گرلز اسکول کی ٹینکی میں چھپکلی گرگئی، پانی پینے سے 20 بچوں کی طبیعت خراب
- چیف جسٹس نے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ کہہ کر مقدمے کی درخواست نمٹادی
- بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 75 افراد ہلاک
- 9مئی واقعات؛ پی ٹی آئی کے 40 کارکنوں پر مقدمات سے دہشتگردی کی دفعات ختم
- لاپتا شہریوں کو بازیاب کرانا ریاست کی ذمہ داری ہے، سندھ ہائیکورٹ
- معاشی بحالی کیلیے طویل المدتی پالیسی بنانا ناگزیر
- 2027 تک ملکی معیشت کو سود سے پاک کرنا ہے، گورنر اسٹیٹ بینک
- شہریار آفریدی کو جیل میں ڈیتھ سیل سے اے کلاس فراہم کرنے کی درخواست
- نئے انگلش کرکٹرز بھی امریکی لیگ کے نشانے پر آگئے
جنوبی افریقا کی تیسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست، سیریز1-1سے برابر

فوٹو: انٹرنیٹ
پوچیسٹروم: جنوبی افریقا نے تین ون ڈے میچوں کی سریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سےشکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔ پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔
جنوبی افریقی اننگز کی خاص بات مڈل آرڈر بیٹر ہائنرک کلاسن کی دھواں دھار سینچری تھی، جس کی بدولت پروٹیز نے 261 کا رنز ہدف محض تیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ ہائنرک نے محض 61 گیندوں پر 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر تین میچوں کی سیریز برابر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ ہائنرک کے ون ڈے کیریئر کی دوسری سینچری تھی۔
قبل ازیں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کرپہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ تاہم اوپنر برینڈن کنگ ( 72 رنز) کے علاوہ کوئی بھی بیٹر قابل ذکر کارکردگی نہ دکھاسکا۔ ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں، اور پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 260 رنز بناکرآئوٹ ہوگئی۔
پروٹیز کی جانب سے مارکو جونسن، بیون فورٹن اور جیرالڈ کوئٹزی نے دو، دو بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لنگی انگیڈی، وائن پارنیل اور ایڈن مارکرم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
جنوبی افریقی اننگز کا آغاز اچھا ثابت نہیں ہوا اور 87 رنز پر اس کے 4 ٹاپ بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس موقع پر مڈل آرڈر بیٹر ہائیرنک کلاسن نے اپنی دھواں دھار بلے بازی سے ویسٹ انڈین بالرز کے چھکے چھڑا دیے۔ انہوں نے محض 61 گیندوں پر 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 119 رنزناٹ آئوٹ بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرتے ہوئے سیریز برابر کرنے میں کلیدی کردارادا کیا۔ آل رائونڈر مارکو جونسن ( 43 رنز) نے بھی وکٹ پر ٹھہر کر ہائنرکلاسن کا بھرپور ساتھ دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزیری جوزف نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔