الیکشن کمیشن کا کراچی کی 6 یوسیز پر دوبارہ گنتی کا حکم

ویب ڈیسک  بدھ 22 مارچ 2023
 فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق دوبارہ گنتی مومن آباد کی یوسی 3، منگھوپیر یوسی 12، ضلع شرقی کے علاقے گلشن کی یوسی 1، اورنگی کی یوسی 3، 7 اور 8 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی۔

یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن میں 6 یونین کونسلز کے نتائج چیلنج کیے تھے جس پر الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی کی درخواستوں پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 83 نشستوں کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ جماعت اسلامی 82 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور پاکستان تحریک انصاف 40 نشستوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔