- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر لوئر آئی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
- ملک میں ادارے آئینی طور پر نہیں چل رہے صرف طاقتور کی حکمرانی ہے، عمران خان
- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں دھماکا کیسے ہوا تھا ؟ اہم انکشاف
کراچی: اداکار منیب بٹ اور ایمن خان کے گھر میں گزشتہ دنوں سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا جس کی وجہ سے ایمن سمیت گھر کی ملازمہ بھی شدید زخمی ہوئی تھی۔
حال ہی میں اداکار منیب بٹ نے ایکسپریس نیوز کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر میں دھماکا کیسے ہوا اور اس میں کتنا نقصان ہوا تھا۔
منیب بٹ نے بتایا کہ جب سیوریج لائن میں مختلف گیس ملتی ہیں تو وہ ری ایکشن کرتی ہیں اور اگر انہیں ہلکی سی بھی آگ مل جائے تو وہ بلاسٹ ہو جاتی ہیں۔
منیب کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کی ایک ملازمہ کسی کام کیلئے گھر کے پیچھے والے حصے میں گئی اور اس ہی دوران اچانک سیوریج کی مین لائن سمیت گھر میں موجود تمام سیوریج لائنز پھٹ پڑیں اور زور دار دھماکے کی آواز آئی۔
منیب بٹ نے بتایا کہ انہیں ایسا لگا جیسے کوئی بم بلاسٹ ہوا ہے اس وقت گھر میں عمل اور ایمن سمیت تمام گھر والے موجود تھے اس زور دار دھماکے کی وجہ سے ہمارا آدھا گھر منہدم ہو گیا جبکہ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جو ایمن کے ہاتھوں پر آکر لگے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر سیوریج لائن دھماکا، دیواریں گرگئیں
اداکار کا کہنا تھا کہ ان کے گھر کے علاوہ ساتھ والا گھر بھی اس سیوریج لائن دھماکے سے شدید متاثر ہوا جبکہ وہ ملازمہ جو گھر کے پچھلے حصے میں کام کیلئے گئی تھی وہ بہت زخمی ہوئی تاہم اب وہ ٹھیک ہے اور اپنے گاؤں جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ دن قبل اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر کی سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔