یوروکپ کوالیفائرز؛ ترکیہ نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر شکست کا مزہ چکھادیا

ویب ڈیسک  اتوار 26 مارچ 2023
ترکیہ کے ہاتھوں آرمینیا کو 1-2 سے شکست ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)

ترکیہ کے ہاتھوں آرمینیا کو 1-2 سے شکست ہوئی (فوٹو: ٹوئٹر)

ویزگان سرگسیان: یوروکپ کوالیفائرز کے اہم میچ میں ترکیہ نے آرمینیا کو ہوم گراؤنڈ پر 1-2 سے شکست دیدی۔

ویزگان سرگسیان فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکی اوزان کباک نے 10 ویں منٹ میں اپنی ٹیم کے خلاف خود گول اسکور کرلیا اور یوں آرمینیا کو برتری حاصل ہوگئی، تاہم میچ کے 34 ویں منٹ میں اورکن کوکچو نے گول اسکور کرکے میچ برابر کردیا۔

میچ کے 64 ویں منٹ محمد کریم نے گول داغ کر ترکیہ کو برتری دالوائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، اس دوران آرمینیا نے ترکیہ کے گول پوسٹ پر حملے کیے تاہم ناکام رہے۔

گروپ ڈی میں ترکیہ، آرمینیا کے علاوہ کروشیا، ویلز اور لیٹویا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: مراکش نے 5 بار کی عالمی چیمپئین برازیل کو شکست دیدی

واضح رہے کہ ستمبر 2022 میں آزربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نگورنو کاراباخ کے علاقے میں جنگ ہوئی تھی، جس میں ترکی نے آزربائیجان کی مدد کی تھی اور اس جنگ میں فتح حاصل کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

آرمینیا اور آزربائیجان جنگ میں روس نے اہم کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی کا معاہدہ کراویا تھا اور نگورنو کاراباخ کا علاقہ آزری فوج کے پاس واپس آگیا تھا۔

turkey-football

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔