جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی مریم نواز

چیئرمین پی ٹی آئی ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے، سینئر نائب صدر ن لیگ


ویب ڈیسک March 27, 2023
—فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جس کسی نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے نا بڑھ پائے اور ہر وہ ہاتھ جو اس شیطانی کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے، اسی کھیل کا حصہ تصور کیا جائے گا۔

انہوں نے مقامی صحافی حسن ایوب کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں