تیسرا ٹی20، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2023
(تصویر: پاکستان کرکٹ بورڈ)

(تصویر: پاکستان کرکٹ بورڈ)

شارجہ: پاکستان افغانستان کو 66 رنز سے شکست دے کر وائٹ واش ہونے بچ گیا۔

شارجہ میں جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں افغانستان 18.3 اوورز میں 116 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان کی جانب سے عظمت اللہ عمرزئی 21، رحمان اللہ گرباز 18، محمد نبی 17، کپتان راشد خان 16، عثمان غنی 15 اور صدیق اللہ اٹل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاداب خان اور احسان اللہ نے 3،3 جبکہ عماد وسیم، زمان خان اور محمد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل افغانستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افتخار احمد 31، کپتان شاداب خان 28 اور عبداللہ شفیق 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عماد وسیم نے 13 اور طیب طاہر نے 10 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 جبکہ کپتان راشد خان، محمد نبی، فضل الحق فاروقی، فرید احمد اور کریم جنت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔