حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2023
حارث رؤف ٹی 20 میچز میں 72 وکٹیں لے چکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

حارث رؤف ٹی 20 میچز میں 72 وکٹیں لے چکے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

 اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کو اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کرکٹر حارث رؤف کو کیپیٹل پولیس کے ڈی ایس پی کے اعزازی رینک لگائے گئے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے حارث رؤف کو اعزازی رینک لگائے۔

حارث رؤف اب تک 57 ٹی 20 ، 18 ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔انہوں نے سب سے زیادہ وکٹیں ٹی 20 میچز میں حاصل کی ہیں جن کی تعداد 72 ہے۔ حارث رؤف ون ڈے میچز میں 18 وکٹیں لے چکے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کی ٹیم  میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔