بابراعظم کو بھارتی اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا گیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 1 اپريل 2023
ان کے علاوہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ان کے علاوہ جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو انڈین سرٹیفکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) نے آٹھویں جماعت کے اسپورٹس نصاب میں شامل کرلیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویئٹر پر پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تصویر بھارت کے نامور کرکٹرز سچن ٹنڈولکر، ویرات کوہلی اور ایم ایس دھونی کے ہمراہ نصاب میں شامل ہے۔

آٹھویں جماعت کی اسپورٹس کی اس کتاب میں سوال کیا گیا ہے کہ کرکٹرز کو انکی عرفیت سے ملائیں جبکہ جواب میں بابراعظم عرف بابی بھی درج ہے۔

مزید پڑھیں: سرفراز کے بعد بابراعظم کا نام بھی نصاب میں شامل

بابراعظم کے علاوہ اسی سوال میں دیگر بین الااقوامی کرکٹرز میں جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل شامل ہیں۔بھارتی نصاب بابراعظم کا تذکرہ دنیا بھر میں ان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستانی کپتان کو حال ہی میں تینوں فارمیٹس میں پرفارمنس پر آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2022 کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: نہیں چاہتا! جو میرے ساتھ ہوا بابراعظم کے ساتھ بھی ہو، سرفراز احمد

اسی طرح گزشتہ برس بابراعظم کی کور ڈرائیو کو نویں جماعت کی فزکس کے نصاب میں شامل کیا گیا تھا، بابراعظم اپنی بیٹنگ اور کور ڈرائیو کی وجہ سے شہرت رکھتے ہیں جبکہ کئی نامور کرکٹرز بھی انکے مداح ہیں، بابر کی تکنیک کے باعث انہیں اسٹیو استمھ، ویرات کوہلی اور دیگر کرکٹرز سے اوپر رکھا گیا ہے۔

https://twitter.com/SharyOfficial/status/1641888863105830927?s=20

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔