سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرفتار

یہ سب بہت غیریقینی ہے، یقین نہیں آتا امریکا میں یہ سب ہورہا ہے، سابق صدر


ویب ڈیسک April 04, 2023
[فائل-فوٹو]

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مجرمانہ الزامات پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع جب کسی بھی سابق صدر پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پر 2016 کی انتخابی مہم کے فنڈز کا غلط استعمال اور بزنس ریکارڈز میں کرپشن کرنے کے 34 الزامات پر فرد جرم عائد کی گئی جن کو ڈونلڈ ٹرمپ نے مسترد کرتے ہوئے خود کو بےقصور قرار دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ مین ہٹن کریمنل کورٹ میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ ٹرمپ کی عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے مخالفین اور سپورٹرز کے درمیان کشیدگی کا ماحول دیکھا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے قبل ازیں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا یہ سب بہت غیریقینی ہے، یقین نہیں آتا کہ امریکا میں یہ سب ہورہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پیشی کے لیے نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت پہنچے جہاں انہوں نے خود کو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس حکام کے حوالے کیا۔ ٹرمپ کو منگل کو مزید قانونی کارروائی کیلئے نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سابق صدر کے مشیروں نے انہیں خبردار کیا ہے کہ اس دوران پہلے سے طے شدہ بیانات کے علاوہ کوئی بھی بیان دینا آپ کے خلاف جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں