طیبہ گل ہراسگی کیس میں عمران خان اور جاوید اقبال دوبارہ طلبی کا نوٹس

ویب ڈیسک  جمعـء 14 اپريل 2023
فوٹو فائل

فوٹو فائل

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے طیبہ گل ہراسگی کیس کی تفتیش کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نیب کے سابق سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال کو دوبارہ طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طیبہ گل کیس انکوائری کیلیے عمران خان ، اعظم خان اور جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے اور انہیں دوبارہ موقع فراہم کرتے ہوئے 14 اپریل کو انکوائری افسر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور تمام مقامات سے ثبوت و شواہد جمع کیے جہاں طیبہ گل کو حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔

احتساب عدالت ون لاہور کے جج راؤ عبدالجبار نے انکوائری افسران کو 18 اپریل کو طلب کرلیا جبکہ احتساب عدالت ون لاہور نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو انکوائری افسر مقرر کیا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔