سونے کے نرخ میں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 217100 روپے اور فی دس گرام قیمت 186128 روپے کی سطح پر آگئی


Staff Reporter April 17, 2023
فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 2008 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 217100 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ کر 186128 روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے برعک فی تولہ چاندی کی قیمت 40 روپے کی کمی سے 2530 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 33.36 روپے کی کمی سے 2170 روپے کی سطح پر آگئی۔