اب واٹس ایپ میسج فارورڈ کرتے وقت پس منظر شامل کرنا ممکن

ویب ڈیسک  پير 17 اپريل 2023
واٹس ایپ نے فارورڈ کی جانے والی ویڈیوز، دستاویز اور تصاویر پر کیپشن شامل کرنے کی سہولت بھی پیش کردی۔ فوٹو: فائل

واٹس ایپ نے فارورڈ کی جانے والی ویڈیوز، دستاویز اور تصاویر پر کیپشن شامل کرنے کی سہولت بھی پیش کردی۔ فوٹو: فائل

کیلیفورنیا: دنیا بھر میں غیرمعمولی شہرت رکھنے والی واٹس ایپ، ایپ نے تازہ ترین کاوش میں فارورڈ میسجنگ پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔

اب آپ کوئی بھی پیغام آگے بھیجتے (فارورڈ) ہوئے اس میں پس منظر اور دیگر معمولات شامل کر سکتے ہیں۔ اس سے پیغام پڑھنے والا اسے بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔

انسٹاگرام، فیس بک اور واٹس ایپ کی مرکزی کمپنی میٹا نے اب فیس بک کی طرح کی سہولت واٹس ایپ میں بھی شامل کرنے کی کوشش کی ہے۔ ان میں ایک آپشن یہ ہے کہ کسی تصویر یا ویڈیو میں کیپشن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب جو پیغام آگے بڑھایا جا رہا ہے اس کا پس منظر بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

واٹس ایپ کے نئے بی ٹا ورژن v2.22.23.15 کے تحت اب صارفین ویڈیوز، فائل اور تصاویر وغیرہ کو آگے بڑھانے سے قبل ان میں کیپشن شامل کرسکیں گے۔ اس سے پیغام وصول کرنے والا اسے اچھی طرح سمجھ پائے گا۔

اس طرح آپ سے زائد دوستوں کو بار بار کوئی بات بیان کرنے کی زحمت سے بچ سکیں گے اور ایک ہی بار اضافہ کرکے کوئی معلومات یا فائل آگے بڑھائی جاسکے گی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ضمن میں واٹس ایپ ازخود بھی پس منظر کا اضافہ کرسکے گی۔

تاہم جلد ہی سہولت دنیا کے تمام صارفین کو دستیاب ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔