کوشش ہوگی پورے ملک میں عید بھی ایک ہی روز ہو گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبرپختونخوا کی مسجد قاسم علی خان میں افطار کے بعد میڈیا سے گفتگو


ویب ڈیسک April 17, 2023
فوٹو فائل

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پورے ملک میں رمضان ایک ہی روز شروع ہوا اور اب کوشش ہے کہ عید بھی ایک ہی روز ہو۔

گورنر حاجی غلام علی عام شہریوں کے ساتھ افطاری کیلیے قصہ خوانی بازار میں قائم مسجد قاسم علی خان پہنچے جہاں انہوں نے مفتیان کرام اور عوام سے ملاقات کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ ہم عوامی لوگ ہیں اور عوام میں ہی رہنا چاہتے ہیں، شہریوں کے ساتھ مسجد قاسم میں افطار کر کے بہت اچھا محسوس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیغام دیتا ہے کہ غریب و نادار لوگوں کی مدد کریں۔

مقبول خبریں