کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نورجہاں انتقال کرگئی

ہتھنی نورجہاں گزشتہ کئی روز سے بخار میں مبتلا تھی


ویب ڈیسک April 22, 2023
ہتھنی نورجہاں گزشتہ کئی روز سے بخار میں مبتلا تھی

کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی انتقال کرگئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے بتایا کہ گزشتہ کئی روز سے ہتھنی نورجہاں بخار میں مبتلا تھی، اسے بچانے کے لیے تمام کوششیں کی گئیں۔

ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا کہ ہتھنی نور جہاں کا علاج عالمی سطح کے ماہرین کے زیر نگرانی کیا گیا، گزشتہ دنوں نورجہاں کے علاج کے لیے فور پاز کی ٹیم بھی کراچی آئی تھی، کےایم سی انتظامیہ نے ہر ممکن کوشش کی ہتھنی نورجہاں کو بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ زندگی اور موت اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے، لیکن ہتھنی نورجہاں کے انتقال پر دکھ ہوا۔

مقبول خبریں