بھارت امیت شاہ نے پلوامہ حملے سے متعلق ستیہ پال کے ’انکشاف‘ کو چیلنج کردیا

بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا جسے چھپانے کی ضرورت پڑے، بھارتی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک April 23, 2023
[فائل-فوٹو]

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے پلوامہ حملے سے متعلق بی جے پی حکومت پر لگائے گئے الزامات کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امیت شاہ نے انڈیا ٹوڈے کے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ بھارتی حکومت پر پلوامہ حملے کا الزام اگر سچ ہوتا تو ستیہ پال ملک اس وقت کیوں خاموش رہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ستیہ پال ملک کے ان بیانات پر کئی سوالات اٹھتے ہیں۔ مزید برآں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا جسے چھپانے کی ضرورت پڑے۔

مزید پڑھیے: پلوامہ ڈرامے کی حقیقت آشکار کرنے پر سابق گورنر مقبوضہ کشمیر کےخلاف انتقامی کارروائیاں

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک چند روز قبل انکشاف کیا تھا کہ پلوامہ حملہ وزارت داخلہ کی سنگین غلطیوں کا نتیجہ تھا اور وزیر اعظم نے انہیں ان غلطیوں پر خاموشی رہنے کا کہا تھا۔ اس کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے بھی ان سے کہا کہ وہ خاموش رہیں اور اس بارے میں بات نہ کریں جس کے بعد انہیں فوراً احساس ہو گیا تھا کہ حملے کا مقصد پاکستان پر الزام لگا کر بی جے پی حکومت کو انتخابی فائدہ پہنچانا ہے۔