اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی جاری، ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

ویب ڈیسک  پير 24 اپريل 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

یروشلم: اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جیریکو میں فلسطینی نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے پریس کانفرنس میں تصدیق کی کہ پیر کو مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جیریکو میں عقبت جبر کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی قابض فورسز نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا۔

مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے عقبت جبر پر چھاپہ مارا اور تین افراد کو گرفتار کر لیا جن میں 20 سالہ سلیمان عایش اوید بھی شامل تھا جو گرفتاری سے قبل اسرائیلیوں کی براہ راست فائرنگ سے زخمی ہو گیا تھا۔

بعد ازاں اسرائیلی حکام نے فلسطینی اتھارٹی کے سول رابطہ دفتر کو مطلع کیا کہ عوید دوران حراست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وفات پاچکا ہے۔

سلیمان کے والد نے نم آنکھوں سے واقعے کی تفصیلات کی ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں سو رہا تھا جب گولیاں چلنے کی آواز آئی اور میں جاگ گیا۔ میرا بیٹا اس وقت اپنے دوستوں کے ساتھ باہر تھا جب وہ گولیوں کا نشانہ بنا۔ کل ہی کی بات ہے وہ چوکی پر لوگوں کی مدد کر رہا تھا اور پانی تقسیم کر رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔