- ہیٹ ویو کے خدشات، محکمہ صحت نے ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد کردی
- پاکستان نے 200 ماہی گیروں اور 3 سویلین کو بھارتی حکام کے حوالے کردیا
- ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- وزیراعظم نے 1100 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ہے، احسن اقبال
- ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کیلیے ہر حد تک جائیں گے، اسرائیل
- رجب طیب اردوان کی حلف برداری میں شرکت کیلیے وزیراعظم ترکیہ روانہ
- منظور وسان کا عثمان بزدار کے سیاست چھوڑنے سے متعلق بیان پر دلچسپ تبصرہ
- سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، جسٹس قاضی فائز عیسی کی وائرل ویڈیو پر وضاحت
- ڈالر کے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ میں اضافہ
- فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- لاہور کے 5 مقامات پر دفعہ 144 نفاذ
- انسانی اسمگلنگ اور جعل سازی میں ملوث اشتہاری ملزمان گرفتار
- دیر میں مدرسے کے چار طالب علم تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- میٹا نے ایپل سے پہلے کویسٹ تھری وی آر ہیڈسیٹ پیش کرنے کا عندیہ دیدیا
- بزرگوں کو توانا رکھنے والی صدیوں پرانی آسان چینی ورزش
- چھٹی منزل سے گرنے والی بلی معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی
- حکومت پنجاب کا صوبے میں مزید 7 نیشنل پارکس بنانے کا اعلان
- سونے کی قیمتوں سے پریشان دکاندار عدالت پہنچ گئے
- شدید اعتراضات کے بعد برطانیہ کا اسکولوں میں جنسی تعلیم پر نظرِثانی کا فیصلہ
- روس، ایران، افغانستان سے اشیا کے بدلے اشیا کی تجارت کا طریقہ کار جاری
رمیز راجا کا شاہین اور حارث کی بالنگ اسپیڈ میں کمی پر تشویش کا اظہار

حارث کو اپنا پیس اور یارکر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وکٹیں ملیں، سابق کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین اور کرکٹر رمیز راجا نے شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی بالنگ اسپیڈ کم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر رمیز راجا نے کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے دوران پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بالنگ میں اسپیڈ کی کمی نظر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حارث کو ٹی20 اور ون ڈے بالنگ میں فرق کرنا پڑے گا کیونکہ وہ مسلسل ایک روزہ کرکٹ میں لینتھ بال کررہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہٹنگ کرنا آسان ہوتا ہے، سابق کرکٹر نے مشورہ دیا کہ حارث کو اپنا پیس اور یارکر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وکٹیں ملیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم تیزترین 12ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر بن گئے
سابق چیئرمین نے کہا کہ شاہین آفریدی کو بھی اپنی گیندبازی میں تھوڑی ویرییشن لانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان پچز پر مزید موثر کردار ادا کریں۔ مان لیں کہ 10 اوور کا اسپیل ہے، پھر میں سمجھ سکتا ہوں کہ 2، 3 اوورز میں زیادہ رفتار نہیں لگارہے لیکن انہیں تھوڑی اسپیڈ بڑھانی ہوگی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی شاداب کے والدین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 63 رنز کے عوض 2 جبکہ حارث رؤف نے اپنے کوٹے کے 10 اوورز کے دوران 65 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔