- روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کیلیے مالیاتی مشیر کی تقرری منظوری
- خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں 51 خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
- پنجاب میں شکار کی اجازت ملنے کے پہلے ہی روز شکاریوں نے سیکڑوں تیتر ڈھیرکردیے
- سندھ ہائیکورٹ کا الآصف اسکوائر تا ٹول پلازہ تجاوزات کے خاتمے کا حکم
- اسرائیل کی غزہ پر بمباری انسانیت کیخلاف جنگی جرائم ہیں، ترک صدر
- مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیائے ضروریہ مہنگی
- سکھ رہنما کو امریکا میں قتل کرنے کی بھارتی سازش؛ انٹونی بلنکن کا سخت ردعمل
- دودوچھہ ڈیم سے روالپنڈی میں پانی کا مسئلہ ہمیشہ کیلیے حل ہوجائے گا، محسن نقوی
- اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی، انڈیکس کی 61500 پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- پائیدار توانائی سے بٹ کوائن کی مائننگ، کروڑوں ڈالر کی آمدن ممکن
- سعودی عرب میں دنیا کا سب سے بڑا اور قدیم ترین دستی کلہاڑا دریافت
- کینسر کے مہنگے ترین علاج اب انتہائی سستے ہونے کے قریب
- 2050 ء تک پاکستان کی جی ڈی پی میں 20 فیصد کمی متوقع ہے، عالمی بینک
- ڈالر انٹربینک مارکیٹ میں 285 روپے سے کم ہوگیا
- انٹرا پارٹی الیکشن؛ بیرسٹر گوہر نے چیئرمین پی ٹی آئی کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے
- اپنے گھر کی فکر کریں، کل کسی اور کی آڈیو بھی لیک ہو سکتی ہے، علیمہ خانم
- خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شیئر کرنے میں ملوث ملزم نوابشاہ سے گرفتار
- مودی سرکار مجھے ہرصورت قتل کرنے کے در پر ہے، خالصتان رہنما
- لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار
بھارت سے کرکٹ معاملات پر حکومت واضح موقف اپنائے، سابق چیئرمین

بابراعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا، توقیر ضیا (فوٹو: فائل)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق چیئرمین توقیر ضیا نے بھی بھارت کے ساتھ کرکٹ معاملات پر حکومت کو واضح موقف اپنانے کا مشورہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا نے کہا کہ پاکستان میں آکر کھیلنا بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ہاتھ میں نہیں، یہ فیصلہ انکی حکومت کا ہے، وہ بھی نہیں چاہتے کہ پاکستان جاکر کھیلا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے توقیر ضیا کا موقف تھا کہ ہندوستان میں وہ جوکچھ مسلمانوں کے ساتھ کررہے ہیں، دنیا کے سامنے ہے۔ بھارت کی ٹیم اس وقت پاکستان کے مقابلے اچھی ہے انہیں ہار کر ڈر نہیں البتہ حکومت کی ضد ہے کہ پاکستان نہیں جانا، اس لیے اب ہماری حکومت کو بھی اس حوالےسے ضرور کوئی موقف اپنا لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: کیا پاکستان ون ڈے میں دوبارہ نمبر ایک پویشن حاصل کرسکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا اس حوالے سے کوئی کردار نہیں، گر ہماری حکومت ان کو بولے گی کہ وہاں جاکر کھیلیں تو کھیلنا پڑے گا، اگر کہیں گے کہ بھارت نہیں جانا تو پھر ٹیم نہیں جاسکے گی۔
سابق بورڈ سربراہ نے بابراعظم کی کپتانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہا کہ بابراعظم کو شروع میں تینوں فارمیٹ کا کپتان نہیں بنانا چاہیے تھا، ایک فارمیٹ کا کپتان کسی اور کو بنانا چاہیے تھا لیکن اب ہٹانا زیادتی ہوگی۔ بابراعظم کی قابلیت تو تینوں فارمیٹ میں سب کو پتہ لگ گئی ہے، اس پر پریشر نہیں تو اس کو ہی کپتان جاری رکھنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اصولوں کی خاطر ایشیاکپ قربان کرنے کو تیار
توقیر ضیانے غیر ملکی کوچز کو لانے کے حوالےسے سوال پر کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مکی آرتھر بہت اچھے کوچ ہیں اور ان کی موجودگی میں پاکستانی ٹیم کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔