- بھارت میں آنکھوں کے ڈاکٹر نے بیوی اور 2 بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- غزہ پر عرب لیگ اجلاس نشستن برخواستن ہے، نگراں وزیر مذہبی امور
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی بڑی کامیابی
- فلسطین کا دوریاستی حل کسی صورت قبول نہیں، مفتی تقی عثمانی
- ذوالفقار بھٹو پھانسی: صدارتی ریفرنس جلد سماعت کیلیے مقرر ہونیکا امکان
- منشیات اسمگلنگ کیلیے خواتین کو استعمال کرنے کے رجحان میں اضافہ
- 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی پر گرفتاری کا منڈلاتا خطرہ ٹل گیا
- پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے، سربراہ حماس
- نسیم شاہ فٹ ہوگئے! چھوٹے رن اَپ کیساتھ بالنگ شروع کردی
- چیف الیکشن کمشنر کا خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تیاریوں پر اظہاراطمینان
- امریکا نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث یہودیوں پر پابندی عائد کردی
- نواز شریف کی چوہدری شجاعت کے گھرآمد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی پیشکش
- چڑیا گھر بہاولپور میں شیر کے پنجرے میں ایک شخص ہلاک
- سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300روپے کی کمی
- مشفق الرحیم عجیب انداز میں وکٹ گنوانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے
- توہین الیکشن کمیشن کیس؛ عمران خان، فواد چوہدری کے جیل ٹرائل کا فیصلہ
- جنگ کے بعد غزہ میں بین الاقوامی مداخلت ناقابل قبول ہے، اسرائیلی وزیراعظم
- جسٹس اعجاز الاحسن کی سپریم جوڈیشل کونسل میں بطور ممبر شمولیت چیلنج
- لاہور میں گرفتار تمام کم عمر گرفتار ڈرائیورز مقدمات سے ڈسچارج
- تشدد کا شکار کمسن ملازمہ رضوانہ صحتیابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج
قومی کرکٹ ٹیم اہم مواقع پرہمیشہ ناکام ہوجاتی ہے، رمیزراجا

(فوٹو: ایکسپریس ویب)
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اہم مواقع پر ہمیشہ ناکام ہوجاتی ہے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم اہم مواقع پر کارکردگی دکھانے میں ہمیشہ ناکام رہتی ہے۔
اگرچہ پاکستان نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز جیت گیا لیکن اگر قومی ٹیم کیویز کو وائٹ واش کرنے میں کام یاب ہوجاتی تو یہ نہ صرف بہت خوش کن بات ہوتی بلکہ قومی ٹیم کی نمبر ون پوزیشن بھی برقرار رہتی۔
مزید پڑھیں: شاہین نے اچانک کال کر کے ٹیم کو گھر لانے کا بتایا، شاہد آفریدی
واضح رہے کہ قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو چوتھے ایک روزہ میچ میں شکست دینے کے بعد بہترین ون ڈے ٹیموں کی آئی سی سی رینکنگ میں سرفہرست آگئی تھی مگر پانچویں ون ڈے میں بلیک کیپس سے ہارجانے کے بعد اس سے نمبر ون کی پوزیشن چھن گئی اور وہ تیسرے نمبر پر چلی گئی۔ اس طرح پاکستان اپنی نمبرون پوزیشن 48 گھنٹے بھی برقرار نہیں رکھ سکا۔
سابق کرکٹر نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے کا سنہری موقع تھا مگر بدقسمتی سے یہ موقع ضائع ہوگیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2023 کیلئے نائب کپتان کے نام کے اعلان کی ضرورت نہیں، شاہد آفریدی
رمیزراجا نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف بھی ہمارے پاس ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے کا موقع تھا جب ہم دو کے مقابلے میں تین میچ جیت چکے تھے مگر بالآخر انگلینڈ نے سیریز اپنے نام کرلی۔
اسی طرح ایشیا کپ کے دوران ہم سری لنکا سے پہلے گروپ میچ ہارے اور پھر فائنل میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طرح پاکستان کو جب بھی اہم مواقع کا سامنا ہوتا ہے تو قومی ٹیم توقعات پر پوری نہیں اترتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔